اٹک، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے 356 کامیاب طلباءوطالبات کو ڈگری اور شلیڈز سے نوازنے کی تقریب

اتوار 28 اپریل 2024 14:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ایجوکشن اٹک کیمپس میں تقسیم اسناد کے حوالہ سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کمپیس پروفیسر ڈاکٹر عابد ضیاء نے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں شعبہ ریاضی،شعبہ کیمسٹری، انگریزی اور ایجوکیشن کے کامیاب ہونے والے 356طلبا وطالبات کو ڈگری اور شلیڈز سے نوازا گیا - طلباء اور طالبات کے والدین نے بھی اس تقریب میں شراکت کی۔اس بھرپور اور کامیاب تقریب کے اختتام میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے طالبعلموں ، اساتذہ اور اُنکے والدین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں