اٹک پولیس نے شہری کو اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا

اتوار 28 اپریل 2024 14:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے شہری کو اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پنڈیگھیب کے رہائشی لعل خان ولد نور خان نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ میں اپنے گھر کے مین گیٹ پر کھڑا تھا کہ اچانک عمر فاروق ولد فتح شیر آ گیا اور کہا کہ تم یہاں کیوں کھڑے ہو یہ زمین تو میری وراثتی ہے کیونکہ عمر فاروق نے چند دن پہلے بلاک لگا کر گلی بند کر دی تھی جس پر میں نے عمر فاروق کو گالی گلوچ کرنے پر منع کیا جس پر عمر فاروق نے بامسلح پسٹل مجھے دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر دیوار کو ہاتھ لگایا تو سارا خاندان جان سے جائے گا جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم عمر فاروق ولد فتح شیر کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں