علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سمسٹر بہار کے لیے داخلے 6مارچ تک جاری رہیں گے،امان اللہ ملک

بدھ 1 فروری 2017 16:34

فتح جنگ ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ میٹرک سے پی ایچ ڈی کی سطح تک سمسٹر بہار کے لیے داخلے یکم فروری سے 6مارچ تک جاری رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں ضلع بھر کے ریجنل کوآرڈنیٹرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں آمدہ سمسٹر میں ہونے والے داخلوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی جس کے تحت ضلع بھر میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ آگاہی سیمیناربھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبا و طالبات کو اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کے پروگرام بارے آگاہی حاصل ہو۔ پراسپکٹس کے حصول کے سلسلے میں ضلع بھر میں سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں جن کی تفصیلات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ مزید معلومات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk.comیا ریجنل کمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نمبر ز 057-9316418/057-2610610پر رابطہ کر کے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں