اٹک کے عوام نے مسلم لیگ ن کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ، شیخ آفتاب احمد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:48

اٹک کے عوام نے مسلم لیگ ن کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ، شیخ آفتاب احمد
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ء و امیدوار این اے 55 شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام نے مسلم لیگ ن کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ، اٹک کے عوام نے پہلے بھی جھوٹی سیاست کو مسترد کیا تھا اور 25جولائی جھوٹی سیاست کے خاتمے کا دن ہے کامیابی کے بعد پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل حضرو کے مختلف دیہاتوں میں عوامی اجتماع اور تحصیل اٹک میں مختلف برادریوں اور دھڑوں کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،ڈاکٹر میاں راشد اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سابقہ پانچ سالوں میں ہماری کارکردگی حلقے کے عوام کے سامنے ہے کبھی جھوٹی سیاست نہیں کی ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا اور حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے جسکی وجہ سے عوام کے سامنے سرخرو ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم 25جولائی کو لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی محبتوں کا ثبوت دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کے عوام نے مسترد کر دیا یہی وجہ ہے کہ ان کے جلسے ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں 25جولائی کو شیر کی کامیابی کا دن ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں