وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد

منگل 14 اگست 2018 22:27

وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے اصلاف کی قربانیاں مثالی ہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اور ایک آزاد ریاست کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کی جس کی بدولت آج ہم جشن منا رہے ہیں حصول پاکستان کی خاطر ہمارے ابائو اجداد اور ہماری مائوں بہنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے اصلاف کا لہو شامل ہے ہمیں وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی بلدیہ اٹک کی جانب سے ایم سی ہائی سکول میں 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین و فوکل پرسن تقریبات ملک طاہر اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ میڈیم خالدہ رانا ، ضلعی صدر ایم ایم اے علامہ رفاقت علی حقانی ، ممبر امن کمیٹی خادم حسین کربلائی ، پرنسپل محمد عارف ملک ، پرنسپل مختار قریشی کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے ناصر محمود شیخ اور ملک طاہر اعوان نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اپنے اصلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اور ملک کی خاطر ملی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے مل کر کام کرنا ہو گا اور پاکستان کی ترقی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ پیچھے نہ ہٹنے کا عہد کرنا ہو گا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرانے کیلئے قومی تہواروں پر نہ صرف شاندار تقریبات کا انعقاد کرنا ہو گا بلکہ ان کو عملی طور پر بھی ایک سچا اور کھرا پاکستانی بنانا ہو گا بلدیہ اٹک نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 71 ویں جشن آزادی کی تقریبات کو گزشتہ تقریبات سے بہتر بنانے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں اس پر چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ اور وائس چیئرمین و فوکل تقریبات ملک طاہر اعوان حقیقی معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں تقریب سے قبل مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے چیئرمین بلدیہ اور وائس چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں