پریس کلب رجسٹرڈ اٹک کا تعزیتی اجلاس، صحافیوں کے مرحوم عزیز و اقارب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک کا تعزیتی اجلاس زیرِ صدارت شیخ جاوید اقبال منعقد ہوا جس میں اٹک کے سینیئر صحافی سیار گل خان کے چچا اور فتح جنگ کے سینیئر صحافی فرحت عباس شاہ کے تایاکے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا․ اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ سید رضا حیدر نقوی،سینیئر وائس چیئرمین حافظ شہزاد اختر، وائس چیئرمین طاہر نقاش، وائس چیئرمین ملک اسد محمود، چیف کو آرڈینیٹر عطا محمد خان اعوان، جنرل سیکرٹری شیخ اسد، فنانس سیکرٹری شیخ ظہور الٰہی، جوائنٹ سیکرٹری ایاز خان، ایڈیشنل سیکرٹری تفسیر احمد اعوان، سیکرٹری اطلاعات سعید ارشد، ممبران اعجاز احمد، رانا شوکت علی خان، ڈاکٹر سہیل احمد، ملک شاہد نواز، ملک عابد نواز،ملک ارشد جعفری، سفیر احمد اعوان، ملک محمد اعظم، خالد محمود تنولی، شیخ فیصل جاوید، محمد ولید، ملک منیراحمد، عمران علی سیفی، ملک کامران، عمران زاہد سمیت فعال صحافیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی․ اجلاس میں مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی․ آخر میں مرحومین کی بلندیء درجات اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کروائی گئی․

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں