اٹک ،بھینس باندھنے کے تنازعے پر باپ بیٹے کو زخمی کر دیا گیا

اتوار 13 جنوری 2019 19:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) بھینس باندھنے کے تنازعے پر باپ بیٹے کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا․ وارث خان ولد محمد بنارس قوم اعوان سکنہ جندربیلہ بائی کوہلیہ حسن ابدال نے بیان کی کہ ہم محمود خان سکنہ منوں نگر حسن ابدال کی زمین کاشت کرتے ہیں۔ جہاں جانوروں کو باندھنے کے لیے کلے لگائے ہوئے ہیں ان کلوں پر ہمارے قریبی رشتہ دار نذیر ولد محمد اپنی بھینس باندھتا ہے۔

جو کہ میرے والد صاحب محمد بنارس نے نذیر کو منع کیا کہ یہاں بھینس نہ باندھا کرو۔ نذیز نے اپنے بیٹے کو کہا ڈنڈا لے آؤ۔ جو اسی اثناء میں اسکا بیٹا توقیر ناصر ولد نذیر بامسلح ڈنڈا نذیر بامسلح بیلچہ موقع پر آگئے۔اور آتے ہی نذیر نے سیدھا وار بیلچہ میرے والد پر کیا جو اسے بائیں بازو پر لگا دوسرا وار مکہ میرے والد پر کیا جو اسے منہ پر لگا۔

(جاری ہے)

جس سے انکا دانٹ ٹوٹ گیا اور شدیدزخمی ہو کر گرگئے۔میں اپنے والد کو چھڑانے کے لیے آیا تو میرے سر بھی پر وار ڈنڈا کر کے زخمی کردیا۔ وجہ عناد میرے والد کا نذیر کو اپنی جگہ پر بھینس باندھنے سے منع کرنا ہے جس پر اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ صدر حسن ابدال نے فوری مضروبان کو برائے میڈیکل و علاج معالجہ ہسپتال بجھوایا اور حسب آمد نتیجہ میڈیکل مقدمہ درج کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں