اٹک، شہید نائب صوبیدار احمد خان اعوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اتوار 18 اگست 2019 18:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) اٹک سے تعلق رکھنے والے ون کمانڈو کے نائب صوبیدار احمد خان اعوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، علاقہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی، کشمیر کے محاذ پر اٹک کے سقہ آباد کا رہائشی نائب صوبیدار احمد خان اعوان نے جامِ شہادت نوش کیا، ان کا تعلق پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ سے تھا۔

(جاری ہے)

شہید 1979 میں ڈھوک اکبر سقہ آباد میں پیدا ہوئے 1998 میں پارک آرمی جوائن کی۔ آرٹلری سنٹر اٹک کی جانب سے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں