اٹک ،تھانہ رنگو پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ 6 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتا ر

پیر 22 اکتوبر 2018 23:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) تھانہ رنگو پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ 6 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ایک نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگو سب انسپکٹر ملک محمد نواز نے مخبر کی اطلاع پر منظور الہٰی ساکن کالو کے کنواں پر لگے درختوں کے جھنڈ کے نیچے بیٹھ کر قماربازی میں مصروف قماربازوں پر چھاپہ مار کر محمد ریفان ولد غلام خان اعوان سکنہ مدروٹہ ، ممتاز الہٰی ولد منظور الہٰی ، محمد ریاض ولد عبدالرزاق ، موجون خان ولد جیون خان اقوام گجر ، محمد اکرم ولد محمد اکبر اعوان ، غلام دستگیر ولد ارشاد محمد شیخ سکنائے کالو خورد کو گرفتار کر کے 14 ہزار 790 روپے ، آلات قماربازی ، 2 موٹر سائیکل اور گرفتار ہونے والوں کے قبضہ سے ان کے شناختی کارڈ اور موبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 5 پنجاب قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فرار ہونے والے کا نام غلام دستگیر معلوم ہوا ہے سب انسپکٹر عبدالواعظ مصروف تفتیش ہیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں