فتح جنگ، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 17 دسمبر 2018 22:22

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) فتح جنگ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔متوفی وقار شاہ نواحی گائوں بھال سیداں کا رہائشی اور ایم ای ایس میں ملازم تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گائوں بھال سیداں کا رہائشی 28سالہ وقار شاہ ولد ابرار حسین شاہ موٹر سائیکل پر گائوں سے آر ہا تھا کہ فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر حمزہ ہسپتال کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے نزدیک نجی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس تھا نہ فتح جنگ نے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں