اٹک کی تاریخ کا پہلا گوہر نایاب سائنس ٹیسٹ مقابلہ سٹار پبلک ہائی سکول چھب کی طالبہ ثناء یونس نے جیت لیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:53

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) ضلع اٹک کی تاریخ کا پہلا گوہر نایاب سائنس ٹیسٹ مقابلہ سٹار پبلک ہائی سکول چھب کی طالبہ ثناء یونس نے جیت لیا اور گوہر نایاب کا لقب حاصل کیا۔ان مقا بلوں میں تحصیل جنڈ و تحصیل پنڈی گھیب کے سرکاری و نجی ہائی سکولز کے کل75 ہونہار طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ثناء یونس پہلی پوزیشن سٹار پبلک سکول چھب محمد فہیم دوسری پوزیشن سٹار پبلک سکول چھب تانیہ اسلام تیسری پوزیشن ماہم پبلک سکول جھمٹ صالحہ بتول چوتھی پوزیشن اور ماہم پبلک سکول جھمٹ عائشہ تسلیم 121 نمبر کے ساتھ پانچویں پوزیشن سٹار پبلک سکول چھب اس سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات انشاء اللہ23دسمبر کو سٹار پبلک ہائی سکول چھب میں منعقد ہوگی۔

جس میں ضلع کی تمام سیاسی و سماجی احباب و لیڈران کو دعوت عام ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں