اٹک،12سالہ لڑکا خان ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق

جمعرات 18 جولائی 2019 19:18

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) 12سالہ لڑکا خان ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق،پولیس نے لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ کے تھانہ انجرا کے قریب خان ڈیم میں 12 سالہ نوجوان لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،مشال دین اور ضیاء اللہ دونوں بھائی اپنے دوست حسیب،تسکین ظفر اور علیان کے ساتھ بکریاں چرانے گئے تھے کہ مشال دین قریب خان ڈیم پر بوتل میں پانی بھرنے چلا گیا جہاں اچانک اس کا پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملتے ہی تھانہ انجرا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو پانی سے نکال لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ حادثاتی طور پر پیش آنے کی وجہ سے مشال دین کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں