انسانوں کیساتھ جانوروں اور چرند پرند کی مدد کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں،ریسکیو 1122 اٹک

پیر 19 اگست 2019 21:37

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ریسکیو 1122 اٹک نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور چرند پرند کی مدد کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔محکمہ زراعت کا چوکیدار ریسکیو دفتر آیا اور بتایا کہ ان کی بلڈنگ میں ایک کوا درخت کی 50فٹ اونچی چوٹی پر پھنسا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے درخت پر چڑنا مشکل ہے اور ڈور لپٹ جانے کی وجہ سے کوا کافی تکلیف میں مبتلا ہے۔ اطلاع ملنے پر فوراً ریسکیو ٹیم اپنے آلات کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ کوا چند منٹوں میں بحفاظت ریسکیو کر لیا، اور پانی پلانے کے بعد کھلی فضا میں آزاد کر دیا گیا۔ لوگوں نے ریسکیو عملے کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں