پانی سپلائی کرنے والوں کی بجلی کی چوری، مقدمہ درج

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:13

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) لوگوں کو پانی مہیا کر کے بل وصول کرنے والے بجلی چور نکلے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خور د میں ایس ڈی او واپڈاناصر علی خان نے تحریری درخواست دی ہے کہ دوران چیکنگ ڈیٹیکشن ٹیم اٹک سٹی سب ڈویژن نظام الدین اور امجد خان نے ایک میٹر بنام دیہی پانی سپلائی سکیم حوالہ نمبر 24.14245.3694300کو چیک کیا تو موقع پر واپڈا مین پی وی سی سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

یہ میٹر محمد زبیر ولد اعتبار خان ساکن دکھنیر تحصیل و ضلع اٹک کے زیر استعمال ہے، جوکہ پورے گاؤں سے پانی کا بل وصول کر کے ان کو پانی سپلائی کرتا ہے۔پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت پر مقدمہ درج کر لیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں