ریسکیو اہلکاروں نے غازی بروٹھہ نہر سے نا معلوم شخص کی لاش نکال لی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:54

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ریسکیو اہلکاروں نے غازی بروٹھہ نہر سے نا معلوم شخص کی لاش نکال لی۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق غازی بروٹھہ نہر میں نرتوپہ گاؤں کے مقام پر ایک شخص کو ڈوبتے دیکھا گیا․ تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے غازی بروٹھہ نہر سے نا معلوم شخص کی لاش نکال لی․ مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق غازی بروٹھہ نہر میں نرتوپہ گاؤں کے مقام پر ایک شخص کو ڈوبتے دیکھا گیا․ اطلاع ملنے ریسکیو1122حضرو کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش کو نہر سے نکال لیا اور ضروری کارروائی کے لئے لاش کو تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا․ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والے شخص سے شناختی کارڈ یا کوئی معلوماتی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہو سکے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں