اٹک، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 16واں سالانہ جلوس جامع مسجد سادات سے برآمد

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:55

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 16واں سالانہ جلوس جامع مسجد سادات سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مخصوص روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کامل پور سیداں میں اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

بزمِ ثنائے مصطفیٰ ؐ کے زیرِ انتظام میلاد النبی کے جلوس میں علاقہ بھر سے 23میلاد پارٹیوں نے شرکت کی۔ راستے میں جابجا خوبصورت سٹیج بنائے گئے تھے۔ شرکاء کی تواضع کے لیے گرم اور سرد مشروبات کی کئی سبیلیں لگائی گئی تھیں․ جلوس کے خاتمے پر امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں