اٹک:میاں گل عرف خٹک ولد گل فرا ز سکنہ محمود آباد کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

بدھ 22 جنوری 2020 22:54

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) میاں گل عرف خٹک ولد گل فرا ز سکنہ محمود آباد کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گل فراز ولد عمراز خان سکنہ محلہ محمود آباد اٹک شہر نے تھانہ سٹی اٹک میں تحریری درخواست دی کہ میرابیٹامیاں گل عرف خٹک عمر 32سال جو کہ رکشہ چلاتا تھا چند دن سے گھر نہیں آیا اور لاپتہ ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عبدالر حمن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حاجی گل فراز،ایس آئی عبدالوعظ اور ایس آئی جہانزیب خان انچارج آئی ٹی لیب پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میاں گل عر ف خٹک کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان حضرت محمد ولد حکیم خان سکنہ محلہ نور اٹک شہر،عدنان پسران ولد غلام جیلانی سکنہ محلہ سردار گڑھی شکر درہ کو گرفتار کر لیادوران انٹروگیشن ملزمان کیانکشاف پر مقتول میاں گل عرف خٹک کی لاش اور رکشہ نمبری AKU-16-259اور ایک عدد موبائل برآمد کیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے DHQہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔ا س موقع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے اور اٹک پولیس عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی د قیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں