جن ملکوں میں تفریحی مقام آبادہوتے ہیں وہاں کہ ہسپتال ویران رہتے ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 23 جنوری 2020 18:05

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ جن ملکوں میں تفریحی مقام آبادہوتے ہیں وہاں کہ ہسپتال ویران رہتے ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں تفریحی ماحول مہیا کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی ذمہ داری بھی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اٹک کامرہ روڈ پر واقعہ پیپلز کالونی کے فیملی پارک میں پی ٹی آئی کی ضلعی صدر برائے خواتین سابقہ لیڈی کونسلر مسز جعفری کی جانب سے تحفے میں دیے گئے جھولے نصب کرنے کی افتتاحی تقریب میں موجود معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران سندھو ، چیف سنیٹری انسپکٹر عامر خان ، سابق سوشل ویلفیئر آفیسر خالد صبا، فرحت ناز ، معروف سماجی کارکن و سینئر صحافی سیدرضا حیدر نقوی ، انعام کاظمی ، جاوید کشمیری ، راضی خان ، طارق محمود ، عزت خان ، اقبال تنولی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ بچوں میں تفریحی رجحان پیدا کرنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے میڈم جعفری نے یہ اقدام اٹھایا انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پروگرام کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھ کر عوام کو اچھا ماحول مہیا کرنا ہے اس موقع پر موجود معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی کاوشوں ، محنت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ضلع اٹک میں ہمیں ایک ایسے افسر کی سربراہی میسر ہوئی جس سے ہر ادارے کو بہتر کرنے کیلئے ان کی کوششیں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں