میڈیا ملک و قوم کی تر قی میں بنیادی کر دار ادا کر تا ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

منگل 28 جنوری 2020 20:20

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ میڈیا ملک و قوم کی تر قی میں بنیادی کر دار ادا کر تا ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار بلدیہ جنڈ میں صحافی حضرات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں یکم جنوری سے کلین اینڈ گر ین مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کو عوام الناس میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے،اس کے ساتھ 10فروری سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جائے گااور اس سال ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

تجاوزات کے خلاف آپر یشن بھی جاری ہے۔ضلع بھر میں عوامی مسائل حل کر نے کے لیے کھلی کچہر یاں بھی لگائی جارہی ہیں اور تمام اہم اقدامات میں میڈ یا کا کر دار انتہائی اہم ہے ۔مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ جنڈ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں