کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے ایم سی بوائز ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 22 فروری 2020 19:27

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے ایم سی بوائز ہائی سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ تھی۔ سکول کے طلبہ نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیا۔اس موقع پر پرنسپل ایم سی بوائز سکول محمد عارف، پرنسپل مہرپورہ غربی سکول میڈم عابدہ رحمان، راجہ زاہد حسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جنت حسین نیکو کارہ نے طلبہ سے اپنے مختصر خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شاپنگ بیگ پر پابندی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 15فروری سے 15مارچ تک شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں پودے لگائے جا رہے ہیں، صرف پودے لگانا ہی اس مہم کا مقصد نہیں بلکہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری اقدامات بھی اٹھانے چاہیں تا کہ وہ پودے تناور درخت ک صورت اختیار کر سکیں۔ کلین گرین پاکستان کے لیے ہر گلی محلے کو صاف ستھرا رکھنا ، درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایم سی بوائز ہائی سکول میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں