تمام محکمے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 نومبر 2020 19:42

اٹک۔14نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14نومبر2020ء) :ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں تعلیم،صحت،میو نسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

اس موقع پر ڈینگی مہم سے متعلق تمام محکموں کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی ٹیمیں ان ڈور اور آوٹ ڈور معائنے کر رہی ہیں اور جہاں بھی لاروا کی موجودگی ہے اسے تلف کر نے کے لیے اقدا مات کیے جارہے ہیں۔ان تمام سر گر میوں میں متعلقہ محکمے اور تحصیل انتظامیہ اپنا بھر پور کر دار ادا رہی ہے۔

ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔عوام محکمہ صحت کی طر ف سے جاری کر دہ ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کر یں اور اپنی جانوں کو محفو ظ بنائیں۔ڈینگی بخار کی علامات کی صور ت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال رابطہ کر یں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں