اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد737 ہوگئی

پیر 23 نومبر 2020 17:47

اٹک۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر سعید اختر کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد737 ہوگئی ہے۔ 21افراد فوت ہوئے۔649 افراد صحت یاب ہوئے۔ گھروں میں60افرادقر نطینہ میں ہیں۔22520 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 19069افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔ 17187افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور1145 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے۔اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے 05 مریض داخل ہیں جن کی مجموعی حالت بہتر ہے۔کوورناوائرس کے 64 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔ اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 737 مثبت کیسزمیں سے 21،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 05 اور ہسپتالوں سے باہر 38 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں