اٹک،ایک ہفتہ قبل غازی بروتھا نہر میں ڈوبنے والے دو چچا زاد بھائیوں کی نعشیں جھیل سے مل گئیں

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:17

اٹک۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء):ایک ہفتہ قبل غازی بروتھا نہر میں ڈوبنے والے دو چچا زاد بھائیوں کی نعشیں غازی بھروتھا جھیل سے مل گئیں۔

(جاری ہے)

تحصیل حضرو کے گاؤں شیرانی کے رہائشی 2 چچا زاد بھائی 23 سالہ بلال حسین شاہ ولد صادق شاہ اور 16 سالہ عابد علی شاہ ولد قاسم شاہ نہر میں ڈوب گئے تھے جن کی نعشیں ایک ہفتہ بعد جھیل میں تیرنے پر ریسکیو 1122 اور اجالا ویلفیئر غورغشتی کے مشترکہ آپریشن میں غازی بروتھہ جھیل سے نکال  کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں