حکومت پنجاب سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

منگل 28 ستمبر 2021 16:53

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عمران احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اٹک میں مختلف سرکاری سکولوں کے سربراہان میں کتابوں کی تقسیم کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس،ڈی ای او سکینڈری اکرم ضیاء،ڈی ای او ایلیمنٹری کاظم شاہ،ڈپٹی ڈی ای او اٹک تقی عباس شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی سی اٹک نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مختلف ذراٸع سے موصول ہونے والی خبروں پر فوری ایکشن لیا گیاجن میں کہا گیا تھا کہ سرکاری کہا گیا تھا کہ سرکاری سکولوں میں کتابوں کی کمی ہے۔اس ضمن میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا گیا اور 17ہزار 5سو کتابوں کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کتابیں اب سرکاری سکولوں کے سربراہان میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں