نعیم اقبال آف سروالہ،یونین کونسل شادی خان ڈیوٹی پر جات ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جا بحق

پیر 4 اکتوبر 2021 17:34

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) نعیم اقبال آف سروالہ،یونین کونسل شادی خان ڈیوٹی پر جات ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جا بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاؤں سروالہ ،تحصیل و ضلع اٹک کے رہائشی 51 سالہ نعیم اقبال عرف گورا ولد میر افضل خان مورخہ 04-10-2021 بروز سوموار تقریباً دس بجے دن موٹر سائیکل پر یونین کونسل شادی خان تحصیل حضرو ضلع اٹک ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ حاجی شاہ موڑ ، میاں موٹرز کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نعیم اقبال کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے۔

نعیم اقبال کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی مدد سے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو ضلع اٹک پہچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مردہ قرار دے دیا۔ مقتول نعیم اقبال کچہری اٹک کے معروف کلرک ظفر اقبال کے چھوٹے بھائی تھے۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں