اٹک ، پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 5 جواریوں کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم برآمد کرلی

ہفتہ 14 مئی 2022 23:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) تھانہ اٹک خورد پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 5 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم40 ہزار روپے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کے خصوصی احکامات پرایس ایچ او تھانہ اٹک خورد جہانزیب خان کی زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی گوندل سب انسپکٹر ساجد حبیب نے قماربازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کھلی جگہ پر بذریعہ تاش قماربازی میں مصروف محمد زبیر ولد محمد اکثر،جہانزیب ولدمنوردین،عظیم خان ولدحیات خان،زاہد ولد محمد ولایت سکنائے حاجی شاہ،رحمت علی ولد فضل بخش سکنہ رومیاں حضرو کو موقع پر گرفتار کرکے قماربازی ایکٹ کے تحت کروائی عمل میں لاتے ہوئے کل مالیتی رقم قماربازی 37940روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی اس کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں