فتح جنگ ،منشیات کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید 20لاکھ روپے جرمانہ کا حکم

بدھ 18 اکتوبر 2023 22:51

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2023ء) فتح جنگ میں منشیات کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید 20لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ ارشد اقبال نے ملزم محمد فاروق ولد منظور الحق ساکن محلہ مسجد قوم اعوان ساکن چلڈرن پارک فتح جنگ اور ممریز خان ولد عبدالرحمان قوم پٹھان ساکن کونے تھانہ بونیر جن کے خلاف 48سوگرام چرس،15500گرام ہیرئوین ،570گرام آئس برآمد ہونے ہر مقدمہ نمبر16مورخہ10-01-2023بجرم 9(2)5,9(1)3d,9(1) 6f,cnsaتھانہ فتح جنگ میں درج ہوا تھا کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قیداور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ملزمان کو1200گرا م چرس رکھنے پر 9سال قید بامشقت،اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی پر 3ماہ مزید قید کی سزا سنائی گئی ملزمان کو 3600گرام چرس رکھنے پر 14سال قیدبامشقت اور4لاکھ روپے سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ 500گرام ہیرئوین رکھنے پر 10 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی عدم ادائیگی جرمانہ مزید 3ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ 15سو گرام ہیر وئین ثابت ہونے پر عمر قید اور20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی عدم ادائیگی جرمانہ مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں