حضرو شہر میں سر شام ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم ڈاکوؤں نے 20 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد خاتون کو گولیاں مارکر قتل کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:31

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) حضرو شہر میں میں افطاری کے بعد ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکوؤں نے 20 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد خاتون کو گولیاں مارکر قتل کر دیا ۔علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ حضرو شہر کے محلہ اشاعت القران میں افطاری کے فورا بعد زاید خان امریکہ پلٹ کے گھر نامعلوم ڈاکوؤں نے نماز مغرب کے دوران گھر میں داخل ہو کر ان کی بیوی الف میم کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ جاتے ہوئے گھر سے تقریبا 20 لاکھ روپے نقد بھی لوٹ کر لے گئے سر شام ڈکیتی کی واردات سے شہر اور نواحی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی حضرو پولیس کے ڈی ایس پی سکندر گوندل ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال حضرو پہنچا کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بدھ کے روز ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان بھی حضرو میں متاثرہ گھر گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل حضرو سکندر گوندل ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر سی ایس او تیمور خان علی زئی کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی سرکل حضرو ایس ایچ او تھانہ حضرو کو قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی سخت احکامات جاری کیے جبکہ متاثرہ فیملی کے زاہد خان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ آپ کی بیوی کے قاتل جلد قانون کے ہاتھ میں ہوں گے اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان گھر کا جائزہ بھی لیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں