فتح جنگ ، دوسرا آل پاکستان خان فٹ بال ٹورنامنٹ جمعہ کو شروع ہو گا

بدھ 26 ستمبر 2018 20:39

فتح جنگ ، دوسرا آل پاکستان خان فٹ بال ٹورنامنٹ جمعہ کو شروع ہو گا
فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) دوسرا آل پاکستان خان فٹ بال ٹورنامنٹ جمعہ کو شروع ہو گا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم افتخار احمد مٹھو خان ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کا سب سے مشہور اور عوامی سطح پر مقبول ترین ٹورنامنٹ آل پاکستان خان فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل بروز جمعہ کو ہو گا ،افتتاحی میچ مہران فٹ بال کلب اسلام آباد اور ایبٹ آباد یونائیٹڈ فٹ بال کلب ایبٹ آباد کے درمیان سپورٹس سٹیڈیم فتح جنگ میں کھیلا جائے گا، انتظامی کمیٹی کے اراکین بابو محمد اعجاز،طاہر آکاش،سردار تیمور اقبال خان،راجہ سلیم ،ملک محمد رمضان آف ڈھوکڑی نے ٹورنامنٹ کے تمام انتطامات مکمل کر لئے ہیں ملک محمد رمضان ڈھوکڑی کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم افتخار احمد مٹھو خان ہونگے۔

تقریب بعد از نماز جمعہ اڑھائی بجے منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں