آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ حضرو کے گاؤں موسی میں بدھ کو منعقد ہوگا ، ملک بھر کے نامورکھلاڑی شرکت کریں گے

پیر 13 نومبر 2023 15:11

آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ    حضرو کے گاؤں موسی  میں بدھ کو منعقد ہوگا ، ملک بھر کے نامورکھلاڑی شرکت کریں گے
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2023ء) آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ بدھ کوموسی گاؤں میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے ،پہلے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کو سونے کا لاکٹ اور دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود آف موسی کی زیر نگرانی ایک کبڈی کا میچ کل بروز بدھ موسی گاؤں میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان بھر کے نامورکبڈی کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام کھلاڑیوں کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری ساجد محمود نے اے پی پی کو بتایا کہ نوجوانوں کی اصلاح افزائی کے لیے ہر سال یہ کبڈی میچ منعقد کرایا جاتا ہے جس میں پہلے نمبر پر انے والے کھلاڑی کو سونے کا لاکٹ اور دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں، ہمارا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے بچا کر کھیلوں کے میدان میں لانا ہے، کبڈی کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کبڈی میں شرکت کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے سابقہ کھلاڑی سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ چوہدری ساجد محمود نے اہل پاکستان کو کبڈی میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں