گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بیڈمنٹن ٹائٹل جیت لیا

بدھ 17 جنوری 2024 18:29

گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بیڈمنٹن  ٹائٹل جیت لیا
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بیڈمنٹن ٹائٹل جیت لیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس اٹک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے یں گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج جہلم کو زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا، فاتح ٹیم اب راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے بیڈ منٹن کے صوبائی مقابلوں میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

اٹک کے تعلیم اور کھیلوں کے حلقوں نے اس کامیابی پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے پرنسپل پروفیسر خالد جاوید صدیقی انچارج سپورٹس پروفیسر اعتزاز عزیز اور ونر ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور انعامات تقسیم کئے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں