بدین:ہندو تہوار کے دوران ریلی میں جنریٹر دھماکہ 21 افراد جھلس گئے

پیر 3 ستمبر 2018 22:58

بدین:ہندو تہوار کے دوران ریلی میں جنریٹر دھماکہ 21 افراد جھلس گئے
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں ہندو تہوار جنم اشٹمی کی ریلی میں ٹریکٹر ٹرالی میں جنریٹر پھٹنے سے 21 افراد جھلس گئے۔جنریٹر پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندو برادری کی ریلی قریبی نالے پر اپنے مذہبی رسومات کے تحت نہانے کے لیے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ریلی میں موجود افراد چمبر ناکا کے علاقے میں جنریٹر میں پیٹرول ڈال رہے تھے کہ اس میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد شدید زخمی ہوئے۔تمام زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ٹنڈو باغو غلام قبائلی سینٹر لایا گیا تاہم بعد ازاں ان تمام افراد کو مزید طبی سولیات فراہم کرنے کے لیے حیدر آباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے میں جھلسنے والے افراد میں سے بچوں سمیت 10 کی حلات انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں