بدین ،نالے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل کے شبہے میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 دسمبر 2021 12:46

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2021ء) سندھ کے شہر بدین میں نالے سے 19 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، قتل کے شبہے میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدین کے گاوں شیر خان چانگ میں 19 سالہ نوجوان جمن چانگ کی لاش سیم نالے سے برآمد ہوئی ہے۔نوجوان 2 روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، قتل کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں