لاک ڈائون میں نرمی کے بعد بدین ضلع میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا

ایک ہفتہ میں 15کروناوائرس کے کیس ظاہر ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد 55 سے زائد ہوگئی

اتوار 31 مئی 2020 22:10

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) لاک ڈائون میں نرمی کے بعد بدین ضلع میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ ایک ہفتہ میں 15کروناوائرس کے کیس ظاہر ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد 55 سے زائد ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد عیدالفطر کے موقع پر لاک ڈاں میں نرمی کے بعد بدین ضلع میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا صرف ایک ہفتے کے اندر 15سے زائد مریضوں کے کیس ظاہر ہوگئے جس میں اسلامیہ ڈگری کالج بدین کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت فیملی کے پانچ سے زائد کرونا کے کیس ظاہر ہوئے جبکہ دو روز مزید میں تین کیس ظاہر ہونے کے بعد ضلع بدین میں مریضوں کی تعداد 55 سے زائد ہوگئی جبکہ اس سے قبل14مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک ڈاکٹر سمیت 3مریض اموات کا شکار بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں