آر او پلانٹ کے ملازم کا گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف بدین پریس کلب کے باہر احتجاج

منگل 27 جولائی 2021 23:54

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) آر او پلانٹ کے ملازم کا گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف بدین پریس کلب کے باہر احتجاج۔

(جاری ہے)

شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے ضلع بھر میں سو سے زائد فلٹر آر او پلانٹ کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ حکومتی کریپشن اور نجی کمپنی پاک اوسسز کی عدم دلچسپی کے باعث اکثر ار او اور فلٹر پلانٹ گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑے ہیں اور بدین ضلع کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں. سندھ حکومت اور ٹھیکیدار نجی کمپنی پاک اوسسز کی عدم دلچسپی اور ملازم دشمنی کے باعث فلٹر اور آر آو پلانٹ پر تعینات اپریٹرز سپرو وائزر چوکیدار اور دیگر ملازم گزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئی جس کے باعث ملازمین اور ان کے خاندان مالی مسائل اور فاقہ کشی کا شکار ہیں. تنخواہوں سے محروم ملازم سجاد علی خواجہ نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں