جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید علی مردان شاہ کا بارشوں سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 28 جولائی 2022 22:47

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید علی مردان شاہ نے بدین میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ شہرکے مختلف وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کرکے انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔جماعت اسلامی بدین کے امیر سید علی مردان شاہ نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدین کے تمام وارڈز کے نصف علاقے تاحال زیر آب ہیں۔

جکبہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کے پانی کی نکاسی کاکام انتہائی سست روی سے کیا جارہا ہے اور حکومتی جماعتوں کے امیدواران کو اہمیت دے کر تمام امدادی کاموں میں اقرباپروری کا بھرپور مظاہرہ کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کا واضح ثبوت میونسپل کمیٹی وارڈ 4 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار محمد علی بلیدی کی جانب سے اپنے وارڈ کے متاثرہ علاقوں کی بارہا نشاندہی کے باوجود بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلیئے فیڈر مشینیں نہ فراہم کرکے دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی امیدواروں کی مرضی سے چندعلاقوں میں سست روی سے کام کیا جارہاہے۔جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران الخدمت فاونڈیشن کے کارکن ضلع بھرمیں امدادی سرگیوں میں سرگرم عمل ہیں۔ اور اس طرح کے مشکل حالات میں جماعت اسلامی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اور انسانی خدمت کو ہمیشہ عبادت سمجھ کرتی آرہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں