بدین کے ساحلی اورسرحدی علاقہ میں واقع دو ہزارایکڑ اراضی پر قائم غیرافعال اوربند اوپن جیل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

جمعرات 1 فروری 2024 22:47

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) بدین کے ساحلی اور سرحدی علاقہ میں واقع دو ہزار ایکڑ اراضی پر قائم غیر افعال اور بند اوپن جیل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد ناصر خان نے تاریخی اوپن جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات نے اوپن جیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل یہ اوپن جیل 1962ع میں قائم کی گئی تھی، 1996ع میں سونامی کی وارننگ کے بعد اس جیل کے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اوپن جیل کو اصل حالت میں لانے کے لیے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور آئی جی سندھ جیل خانہ جات سید منور حسین شاہ کی ہدایات پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے وہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور چیئرمین کی حیثیت سے اوپن جیل کا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 1996ع سے قبل اس جیل میں اچھی چال چلن رکھنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا یہ قیدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں کھیتی باڑی کرتے تھے سندھ حکومت ایک بار پھر اوپن جیل کو اسی طرح فعال کرنا چاہتی ہے تاکہ قیدیوں کی اصلاح ہوسکے اور وہ باقی زندگی کھلی فضا میں گزار سکیں اس سے قبل انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل بدین کا دورہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جیلوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، جیلوں کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں بدین جیل میں آن لائن عدالتی سماعت یا کیس ٹرائل کے لیے کمپیوٹر نصب کر دیے گئے ہیں، بہت جلد کیسز ویڈیو لنک کے ذریعے چلائے جائیں گے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل بدین میں کمپیوٹر اور کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل اور اوپن جیل میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ریجن کی تمام جیلوں میں درخت لگائے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں بدین جیل کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں ماحول دوست پودے لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کے تعاون سے سندھ کی جیلوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے درخت لگائے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بدین کی تاریخی اوپن جیل کو بھی درخت لگا کر سر سبز بنایا جائے گا دورے کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار چانڈیو، اوپن جیل انچارج اصغر علی مشہوری، ڈی ایس پی جیل خانہ جات ، پی ایس ڈی آئی جی سید عامر شاہ، اسسٹنٹ جیل سپرنٹینڈنٹ شفقت جبار عارفانی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں