حکومت تاجروں کو احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے‘صدرانجمن تاجران بہاولنگر

ملکی معیشت پہلے ہی تباہی کا شکار ہے رہی سہی کسر لاک ڈاؤن لگا کر پوری کی جارہی ہے

پیر 15 مارچ 2021 13:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) حکومت تاجروں کو احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے ملکی معیشت پہلے ہی تباہی کا شکار ہے رہی سہی کسر لاک ڈاؤن لگا کر پوری کی جارہی ہے اپوزیشن اور حکومت کے جلسے جلوسوں اور احتجاجی ریلیوں میں کرونا نہیں آتا صرف دکانوں اور کاروباری مراکز میں یہ کرونا آتا ہے کرونا اتنا سمجھدار ہے کہ اس سے صرف تاجرہی متاثر ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران شہر کے صدر چوہدری ساجد محمود سدھو نے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ پر تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا جس کی وجہ سے تاجر مشکلات کا شکار ہیں کبھی تجاوزات کی آڑ میں انہیں بے روزگار کیا جارہا ہے تو کبھی کرونا کی آڑ لیکر لاک ڈاؤن لگا کر ان سے روزگار چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے اگر لاک ڈاؤن لگانا ہے تو پہلے تاجروں سے مشاورت کرتے اور اعتماد میں لیتے ساجد محمود نے کہا کہ کرونا ایک حقیقت ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ لاک ڈاؤن لگا کر روزگار چھین لیا جائے دو روز کاروبار بند ہونے سے بازاروں میں رش کھلنے کے بعد زیادہ ہوگا جو کرونا پھیلنے کا زیادہ سبب بنے گا ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ لوگ بآسانی خریداری کرسکیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں