کرپشن کی بدولت ملک دلوالیہ ہورہا ہے ،لیاقت بلوچ

نوازشریف مسلسل تصادم کی سیاست کررہے ہیں،بھارت اور امریکا پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارے حکمران ان سے تجارت کررہے ہیں،کارکنان سے خطاب

منگل 3 اکتوبر 2017 20:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن کی بدولت ملک دلوالیہ ہورہا ہے ،ملکی قرضہ اس وقت75ارب ڈالر جبکہ حکمران کے چور ی کی400ارب سوئس بنکوں میں پڑے ہیں۔بھارت اور امریکا پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارے حکمران ان سے تجارت کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے ضلعی دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر جماعت اسلامی پروفیسر حمید اللہ خان،سٹی امیر اسداللہ مجاہد سمیت کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد سے میاں نوازشریف مسلسل تصادم کی سیاست کررہے ہیں۔نواز شریف اپنی نااہلی کے فیصلہ کا انتقام عوام سے لینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت کی شق کو ختم کرکے حکمرانوں نے اللہ کی ناراضگی کو اواز دی ہے۔5اکتوبر کو منصورہ میں تمام دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جاے گا۔ہم تمام کرپٹ افراد کے احتساب کے قائل ہیں۔جنہوں نے ملک کے ادارے لوٹے اب سب کا احتساب کیا جائے۔جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے ۔ پانامہ لیکس میں جن 436 افراد اور خاندانوں کا نام آیا ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے حکمران طبقہ جلدی میں ہے اور ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتا ہے۔

جماعت اسلامی ایک نظریاتی اور دینی ملک گیر جماعت ہے۔جماعت کو انتخابی سیاست میں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔سپریم کورٹ میں بھی جماعت اسلامی کی قیادت کو صادق اور امین کہا گیا ہے۔ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اراکین کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔جن سیاسی جماعتوں کو عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کیا وہ عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتریں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں