ْ سی ٹی ڈی کی کارروائی ، بہاول نگر میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار

منگل 12 مئی 2020 12:59

ْ سی ٹی ڈی کی کارروائی ، بہاول نگر میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران بہاول نگرمیں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کے لیے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں اہم حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں