دوسرے روز بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس کےمیڈیکل اور پیر امیڈیکل سٹاف نے 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 16:37

فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) دوسرے روز بھی تحصیل  ہیڈ کوارٹر ہسپتال  فورٹ عباس کےمیڈیکل اور پیر امیڈیکل سٹاف نے 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیر امیڈیکل سٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں روزانہ کی بنیا د پر ہڑتال کی جائے گی تفصیلات  کے مطابق گزشتہ روز ہسپتال میں  ناخوشگوارواقع  پیش آیا جس میں عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث تین نومولود آکسیجن نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے تھے جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ڈائریکٹر  ہیلتھ کے حکم پر  محکمہ صحت نے انکوائر ی کمیٹی تشکیل دی تھی جس پرمحکمہ صحت نے یکرطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش کو ملازمت سے بر طرف کر دیا تھا۔

جس پر آج دوسرے روز  ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف  جن میں خواتین ڈاکٹرز بھی شامل تھی دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کیں ۔

(جاری ہے)

صدر وئے ڈی اے ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ انکوائر ی کمیٹی نے ڈاکٹر دانش کا موقف نہ لیا اور نہ ہی حقائق پر رپورٹ پیش کی ہے۔ کیونکہ ڈاکٹر دانش کا اس میں کوئی قصور نہ ہے۔ ڈاکٹر دانش کی بحالی تک ہم روزانہ کی بنیاد پر علامتی ہڑتال جاری رکھیں گے۔اور کل سے تمام اوپی ڈییز بند رہی گئی اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اس کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں