حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر چولستان کی متاثرہ آبادیوں میں اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کا ہنگامی دورہ

منگل 17 مئی 2022 15:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر چولستان کی متاثرہ آبادیوں میں اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس نے ہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا اور متاثرہ آبادی والے علاقوں میں صاف پانی، جانوروں کی ادویات اور میڈیکل کیمپ کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے میر گڑھ، جام گڑھ اور مروٹ میں جانوروں کے علاج معالجے کے لئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کا بھی انتظام کیا اور مقامی لوگوں کو شدید گرمی سے بچاؤ کی تراکیب بھی بتائیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کی ضلع بہاولنگر میں چولستان کے علاقوں میں صورتحال مکمل قابو میں ہے۔ تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درج ذیل نمبرز پہ اطلاع دی جا سکتی ہے۔063-2510531, 063-9240306

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں