حاصل پور روڑ پر کار سوار فیملی حادثے کا شکار ،میاں بیوی موقع پر جاں بحق،معصوم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

اتوار 10 دسمبر 2023 05:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) حاصل پور روڑ پر کار سوار فیملی حادثے کا شکار ،میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے ،معصوم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاصل پور روڈ پر تیز رفتار کار کتے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے،بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔جاں بحق افراد میں 55سالہ یونس اور 45سالہ زبیدہ بی بی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق میاں بیوی کو تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال منتقل کر دیا ۔بدقسمت فیملی وہاڑی سے چشتیاں آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں