بہاولنگر میں کرونا وائرس ضلعی آفیسر بہبود آبادی فیاض چوہدری نے حفاظتی اقدامات ہوا میں اڑا دئیے

بدھ 18 مارچ 2020 13:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) بہاولنگر میں کرونا وائرس ضلعی آفیسر بہبود آبادی فیاض چوہدری نے حفاظتی اقدامات ہوا میں اڑا دئیے دفعہ144کے باوجود ضلعی دفتر بہبود آبادی بہاولنگر میں سینکڑوں خواتین ومردوں کا ہجوم ۔ ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ نے شادی تقریبات کے انعقاد پر 3 مقد مات درج کر کے دو شادی ہالز بھی سیل کر دئیے تاہم میٹنگ کا انعقاد کر کے ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے سیکرٹری پاپولیشن عامرجان اور حکومت پنجاب کے احکامات کو بھی پس پشت ڈال دیا ۔

میڈیا کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور مگسی عملہ سمیت موقع پر پہنچ گئے ۔ضلع بھر سے آئی فلاحی مراکز کی انچارجز کو ضلعی انتظامیہ کے پہنچنے پر دفتر کا عملہ چوری چھپے بھاگنے کی کوشش کر تا رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں گزشتہ روز ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے ضلع بھر کی فلاحی مراکز بہبود آبادی کی خواتین کو پابندی کے باوجود میٹنگ کے لئے بلوا لیا۔

اور کرونا وائرس پر حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام تر اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے دفعہ144کے باوجود دفتر میں سینکڑوں خواتین ومردوں کا ہجوم میٹنگ کے نام پر اکھٹا ہو گیا دفتر میں نہ ہی کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے اور نہ ہی ملازمین مردو خواتین کو ماسک دیے گئے اور اسطرح سینکڑوں مردوخواتین کی زند گیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہیلتھ ایمر جینسی پر عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

ضلعی آفیسر بہبود آبادی فیاض چوہدری کے اس اقدام پر اہلیان علاقہ میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڈ گئی ہیں اور انہوں نے میڈیا کے توصل سے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری پاپولیشن عامر جان اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون سے اپیل کی کہ اس غیر قانونی اقدام پر فی االفور نوٹس لیکر سخت تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پاپولیشن پنجاب کا اس غیر قانونی اقدام پر ایکشن نہ لینا ایک سوالیہ نشان ہے ۔دریں اثناء ضلع بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے تین مقدمات درج کر کے دو میرج ہالز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے الیکٹرانک وپر نٹ میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے بچائو کے لئے حکومتی پابندیوں پر مکمل عملدر آمد کروایا جا رہا ہے اور دفعہ144کے تحت خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں