تھانہ فورٹ عباس کے سامنے پیشی پر آئےقیدی وین پر فائرنگ کا واقعہ

2 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی ،جاں بحق افراد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور بھی شامل تھا جو پولیس کی جوابی فائرنگ سے جاں بحق ہوا دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

Amir Sultan عامر سلطان جمعرات 4 جنوری 2024 16:51

فورٹ عباس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جنوری 2024ء ) )تھانہ فورٹ عباس کے سامنے پیشی پر آئےقیدی وین پر فائرنگ کا واقعہ ،2 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی ،جاں بحق افراد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور بھی شامل تھا جو پولیس کی جوابی فائرنگ سے جاں بحق  ہوا دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فورٹ عباس کے باہر عدالت سے   پیشی آئے ہوئےقیدیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔

۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے زاہد  نامی قیدی موقع پر جاں بحق  ہو گیا جبکہ  قتل کے الزام میں عابد نامی قید ی زخمی ہو گیا جسے ریسکو نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے عینی شاہدین کے مطابق پیشی پر آئے قیدی جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے تو  موٹر سائیکل سوار افراد نے قیدیوں پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور  ہلاک ہو گا جبکہ دوسرا  حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جاں بحق قیدی کی شناخت زاہد فاروق کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے دوسرے زخمی قیدی کی شناخت عابد کے  نام سے ہوئی، پولیس نے فوری ناکہ بندی کر دی ہے۔مزید تفشیش جاری ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں