کے نجی پٹرول پمپ فائرنگ کا واقعہ

قتل کی واردات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 27 مارچ 2024 14:39

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) شہر کے نجی پٹرول پمپ فائرنگ کا واقعہ ،  قتل کی واردات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ، سیکورٹی گارڈز کی آپس میں توں تکرار سے بوٹا نامی گارڈ نے دونوں گارڈز پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ مزمل ہنجرا نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے گارڈ کی شناخت غلام دستگیر کے نام سے ہوئی جس کو بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا ہے،  قتل ہونے والا اور زخمی گن مین آپس میں چچا بھتیجا ہیں،  تاحال لڑائی کی وجہ معلوم نا ہو سکی: پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔قاتل موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے تعاقب شروع کر دیاہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں