بہاولنگر ،ْ خواجہ سرا پر مبینہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ

جمعرات 29 مارچ 2018 17:52

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر بہاول نگر میں مبینہ طور پر ساتھ چلنے سے انکار کرنے پر خواجہ سرا پر تشدد اور مار پیٹ کے الزام میں پولیس کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے معطل کردیا گیا۔بہاول نگر میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک خواجہ سرا ریما نے الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی اسماعیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور انکار پر اسلحے کے زور پر تشدد کیا گیا اور مارا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خواجہ سرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ تشدد میں ملوث اے ایس آئی اسماعیل کو معطل کردیا گیا۔دوسری جانب خواجہ سرا ریما نے مطالبہ کیا کہ اے ایس آئی اور اس کے ساتھیوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے خواجہ سرا احتجاج کریں گے۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور ان کے قتل کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔رواں ماہ 28 مارچ کو بھی پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں