پہاولنگر،پنجاب بھرمیں بچوں کو اغواء کیے جانے کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر،ورثاء کے احتجاج پر مقدمہ درج

منگل 24 ستمبر 2019 20:40

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء) بہاولنگر سمیت پنجاب بھرمیں بچوں کو اغواء کیے جانے کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر،ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ پولیس پندرہ روز قبل اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب نہ کروا سکی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔مغوی بچے والدین کی داد رسی کی بجائے ایس ڈی پی او صدر سرکل نے بچے کو اغواء نہ ہونے کا دعوی کر دیا ۔

ڈی ایس پی ہرزہ سرائی پر اہلیان علاقہ کا احتجاج مغوی محمداظہر کی بازیابی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پندرہ روزقبل تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ بستی خلیل آباد کے رہائشی محمد مشتاق کا 13سالہ بیٹے محمد اظہر کو پندرہ روز قبل مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع کے لئے والدین تھانہ سٹی بی ڈویژن پہنچے تو پولیس نے کاروائی کرنے کی بجائے لعت و لعل سے کا م لیا چھ روز گزرنے کے بعد متاثرہ والدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کیتھران کے پاس پیش ہوئے جن کے حکم پر پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر پندرہ روز گزرنے کے باوجود نہ تو ملزمان گرفتار ہو سکے ہیں اور نہ مغوی بچے کو بازیاب کروایا جا سکا ہے ۔

ایس ڈی پی صدر سرکل نے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے بچے کے والدین کو تسلی دینے اور بچے کو بازیاب کروانے کی بجائے بچے کے اغواء نہہونے کا دعوی کردیا اور والدین کو ہی قصور وار ٹھرادیا۔مغوی محمد اظہر کے والدین اپنے چشم وچراغ کی جدائی پر غم سے نڈھال۔سانحہ چونیاںکے بعد مغوی محمداظہر کے ورثا اور اہل علاقہ میںشدید خوف وہراس اور تشویش پائی جاتی ہے ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت کاروائی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کرتی تو بچے کو جلد باز یاب کرایا جاسکتا تھا ۔مغوی محمد اظہر کے والدین نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر ،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان ،آر پی اوعمران محمود اور ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کیتھران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دیکر ان کے بچے کو بازیاب کروایا جائے اور ڈی ایس پی کی جانب سے دل دکھانے والے بیان کا نوٹس لیا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں