ہفتہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف اضلاع میں تمام قومی بنکوں کی مخصوص برانچیں کھلی رہیں گی

بدھ 16 ستمبر 2020 15:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت نے کرونا کیسز میں کمی پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ملک بھر کے تمام قومی بنکوں کی ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ برانچیں کھولنے کی اجازت دیدے جس پر اسٹیٹ بنک نے سرکلر جاری کیا ہے کہ کرونا وائرس کے ایس او پیز کے ساتھ بنک اپنی مخصوص برانچیں کم سٹاف کیساتھ کھول سکتے ہیں اس سلسلہ میں بنکوں کی برانچوں کا تعین متعلقہ بنکوں کے سربراہان کرینگے ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف اضلاع میں تمام قومی بنکوں کی مخصوص برانچیں کھلی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں