بہاولنگر ،آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ گھر سے اغوا کے بعد زیادتی

ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسے ہوس کا نشانہ بنایا

اتوار 11 اکتوبر 2020 14:40

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2020ء) بہاولنگر کے علاقے حافظ آباد میں 2 درندوں نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغوا کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔

ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، مقدمے میں نامزد 2 میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں